صوبوں کے تعاون سے عوام کواشیا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عوام کواشیا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ حکومت نے ملک بھرمیں گڈزٹرانسپورٹ ہفتہ سے کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔جمعہ کووزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں مواصلاتی نظام کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزرائے اعلی اور وفاقی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے ملک بھرمیں گڈزٹرانسپورٹ ہفتہ سے کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاکی قلت نہیں ہونی چاہیے- صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عوام کواشیا کی فراہمی یقینی بنائیں گے