برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے پہلے مجھ میں بیماری ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ لہذا میں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ میں رہنے کے باوجود حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت کو لیڈ کرتا رہوں گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ کرسکتے ہیں، دونوں وزیربورس جانسن کے ساتھ مصروف وقت گزار رہے تھے۔