کرونا لاک ڈاؤن، ایک ملی گرام سونے کی قیمت 8 روپے ہوگئی
کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 1625 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کے تمام صرافہ بازار بشمول گولڈ بلین بند ہیں، اُس کے باوجود بھی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔