وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق ہی فیصلے کر رہے ہیں، کرونا کے خلاف جنگ متحد ہوکر جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاثر دیاگیا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کیا ہو رہا ہے، پاکستان نے کبھی اس قسم کی وبا کاسامنا نہیں کیا،عالمی سطح پر کرونا کی وبا آئی تو فوری نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی،فوری طور پراسکول بند،پی ایس ایل میچز کو مؤخر کیا۔انہوں نے کہا کہ شروع سے کہہ رہا تھا فوری لاک ڈاؤن پر گئے تو نچلے طبقے کو مشکلات ہوں گی، میں نے کہا نچلے طبقے پر کوئی اسٹرکچر بنانے تک مکمل لاک ڈاؤن پر نہیں جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی، اشیائے خوردونوش کی ملک بھر میں فراوانی نہیں روکی جائےگی، صوبوں کے درمیان اشیائے خوردونوش کی ٹرانسپورٹیشن پر پابندی نہیں ہوگی۔