خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
پشاور: کرونا وائرس کے خدشات کے باعث خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے، بورڈ کے امتحانات بھی 31 مئی تک ملتوی کردئیے گئے ہیں، 30 اپریل تک سرکاری تقریبات، کھیل، ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری محکموں کے غیرضروری ملازمین کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے، سیاحتی مقامات 30 اپریل تک بند رہیں گے۔