پنجاب میں کرونا کی تیسیری لہر، بزدار نے سخت احکامات جاری کردیئے
صوبہ پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدارنے انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی – انتظامی و پولیس افسران عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں – عوام کی صحت کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں – کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے،عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گاشہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔