پاکستان میں کورونا کا تشویشناک پھیلاؤ: آج اہم فیصلوں کا امکان
ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے این سی اوسی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹرکی خصوصی بیٹھک آج ہوگی، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ اور چیف کمشنراسلام آباد ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کوروناشرح میں اضافے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرزاور دیگر طبی سہولتوں پرغورکیا جائے گا، جس کے بعد اہم فیصلوں کا امکان ہے۔