شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
اثاثہ جات کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا،احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور گزشتہ روز احتساب عدالت میں خواجہ آصف کی پیشی بھی ہوئی تھی