وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ: وزیر اعلی نے سنٹر پر بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ نے سنٹرپر بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے کے لئے آئے بزرگ شہریوں کی خیریت دریافت کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا "میں ویکسینیشن کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ ویکسینیشن کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کے بعد اب 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔" وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار