پاکستانیوں کو اغوا ء کر کے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہوگئی ۔فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپوٹڈ حکومت نے پاکستان کوایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سوموارکے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ ایک ہفتے میں عمران خان چوتھی دفعہ عدالت پہنچیں گے،مقدمے کیا ہیں آپ عدالت آئے سپورٹر ساتھ تھے باہر والا دروازہ ٹوٹ گیا لہذا آپ دہشت گرد ہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کوایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے، پاکستانیوں کو اغوا ء کر کے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہوگئی ۔لندن سے بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے۔
ایک ہفتے میں عمران خان چوتھی دفعہ عدالت پہنچیں گے،مقدمے کیا ہیں آپ عدالت آئے سپورٹر ساتھ تھے باہر والا دروازہ ٹوٹ گیا لہذا آپ دہشت گرد ہیں،امپوٹڈ حکومت نے پاکستان کوایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے، پاکستانیوں کو اغواء کر کےسمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہو گئ ۔لندن سے بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 27, 2023