پہلے 15 روزوں میں لاکھوں پاکستانیوں سمیت80 لاکھ زائد افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

رمضان المبارک کے پہلے 15 روزوں میں لاکھوں پاکستانیوں سمیت80 لاکھ زائد افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ پی پی آئی کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی،اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ کرنے والے بیرون ملک سے پہنچے جن میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں ،رمضان المبارک میں غیرملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد مدینہ منورہ بھی پہنچ رہی ہے۔