امریکی بحری جہاز کی ٹکر سے پل گر نے سے لاپتہ 6 افراد کی لاشیں مل گئیں

امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد کی لاشیں مل گئیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فانسس سکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی ،حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق نگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا۔بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گری تھیں۔رپورٹس کے مطابق یہ پل دریا سے 180 فٹ اونچائی پر ہے جسے 1977 میں کھولا گیا تھا اور تقریبا 30 ہزار گاڑیاں روز اس پل کا استعمال کرتی ہیں۔