پی آئی اے کی 12 پروازوں میں سے 7 منسوخ

مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث پی آئی اے کی 12 پروازوں میں سے 7 منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے سوئی اور کراچی سے اسلام آباد جانے والے والی 2 پروازیں منسوخ جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہوئی۔ جناح ا یئرپورٹ کراچی سے لاہور جانے والی 2 پروازیں جبکہ پی آئی اے کی سکھر اور ملتان جانے والی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔ پی آئی اے کی ایک پرواز سعودی عرب سے جناح ائیرپورٹ پہنچ گئی۔پی آئی اے کی منسوخ ہونے والی پروازیں مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی۔