ڈسکہ میں فائرنگ کرنے والے ملزم ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو عدالت نے بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردی
ڈسکہ میں فائرنگ کر کے صدر بار رانا خالد اور ایڈوکیٹ عرفان چوہان کوقتل کرنے والے ملزم سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ انسپکٹر شہزاد کوسخت سیکیورٹی میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل جج امتیازچوہدری نے ملزم شہزاد کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود رہی،تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،ملزم شہزاد وڑائچ کو آٹھ جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔