وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکاء کو ملکی سلامتی ،امن وامان اور آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں ہونیوالی پیشرفت اورقومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کاجائزہ لیا گیا،جبکہ آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی اورفاٹا کی تعمیرنو سےمتعلق اموربھی زیربحث آئے۔