ڈسکہ واقعہ افسوسناک ہےتاہم املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں:پرویز رشید
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پرایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے،انکا کہنا تھاکہ ایگزیکٹ گروپ سے منسلک صحافیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گ،اگرصحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ ہوا تو قوانین کےمطابق حل کریں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ ڈسکہ کا واقعہ افسوسناک ہے،ملک میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں،اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون سے لاتعلقی مناسب نہیں پرویز رشید کاکہنا تھا کہ ملک میں موجود تعلیمی اداروں کی اکثریت نے شعبہ تعلیم میں نیک نامی کمائی اور اپنا مقام حاصل کیا، کسی کو بھی تعلیم کے شعبہ میں جعلسازی کی اجازت نہیں دیں گے