عمران خان نے مردان جلسے میں سیاسی حریفوں پر باونسرز کی بھرمار کر دی
مردان میں ریلوے گراونڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اے این پی والو پانچ سال پورے ہو گئے خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے ۔خیر پی کے میں ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں آیا۔ بلدیاتی نظام مغربی ممالک کو دیکھ کر بنایا ہے۔خیبر پی کے میں پنتالیس ہزار منتخب نمائندے ہونگے۔پنتالیس ہزار نمائندوں کا منتخب ہونا ہی انقلاب ہے۔مردان کے فیصلے مردان میں ہونگے ،پشاور میں نہیں۔عمران خان نے کہا اسفند یار ولی سونامی ختم نہیں ہوئی ، یہ تو ابھی شروع ہو ئی ہے۔ کپتان نے کہا ایک طرف پرانےدشمن دوسری طرف مولانا فضل الرحمان صاحب ۔ خیبرپی کےنظام ان کونہیں چھوڑےگاجواسلام کوڈیزل پرمٹ کےنام پربیچتےہیں۔کارکنوں آپ کاکپتان سب کوشکست دےگا۔عمران خان نے کہا خیبرپی کے پولیس پاکستان کی مثالی پولیس بن گئی ہے ۔ پنجاب پولیس گلوبٹوں کی طرح عوام پرظلم کررہی ہے۔میاں صاحب کہتےہیں انہیں نیا خیبر پی کے نظر نہیں آ رہا ۔میاں صاحب گورنرہاؤس پشاورسےباہرنکل کردیکھیں تونیاخیبرپی کےنظرآئےگا۔عمران خان نے کہا پرویزخٹک!پٹواریوں کانظام بہترکرنےپرمبارک ہو۔تعلیم میں کوئی صوبہ آگےجارہاہےتووہ خیبرپی کےہے