فلم ٹومارو لینڈ کا راج شروع ہو گیا ۔ فلم نے ایک ہفتے میں چار کروڑ ڈالر کا بزنس سمیٹ لیا

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ٹومارو لینڈ 22 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، اورامریکی سینیما گھروں پر چھا گئی، حال اور مستقبل کے حیرت انگیز دنیا کے واقعات پر بنی فلم صرف ایک ہفتے کے دوران چار کروڑ سات لاکھ کما کر ہالی وڈ باکس آفس پر سب سے اوپر ہے۔ہالی وڈ اداکار جارج کلونی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہی گذشتہ ہفتے باکس آفس پر راج کرنے والے Pitch Perfect2 پچ پرفکیٹ ٹو تیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ فلم میں کوئی ایکشن تھا نہ ایڈونچر لیکن کامیڈی اور موسیقی سے سجی فلم کو شائقین نے بےحد پسند کیا۔