پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی: وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت بلوچستان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ جس میں وزیراعلیٰ عبد المالک بلوچ ،وزیر ریلوے سعد رفیق سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبےکی مجموعی سیاسی صورتحال اورامن وامان پر بات چیت کی گئی ۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئےمطلوبہ فنڈز مہیاکررہی ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں امن واستحکام کےلیےٹھوس اقدامات کیےجارہےہیں۔وزیراعظم نے کہا بلوچستان کوپاک چین اقتصادی راہداری سےبہت فائدہ ہوگا ۔اس سے صوبے میں خوشحالی کی لہر آئے گی - دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ملک میں امن و خوشحالی لائیں گے ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اکبر سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس کو مزید موثر بنانے کے لئے حوالے سے بھی نکات زیر غور آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ملک میں امن و خوشحالی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت بلوچستان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ جس میں وزیراعلیٰ عبد المالک بلوچ ،وزیر ریلوے سعد رفیق سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبےکی مجموعی سیاسی صورتحال اورامن وامان پر بات چیت کی گئی ۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئےمطلوبہ فنڈز مہیاکررہی ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں امن واستحکام کےلیےٹھوس اقدامات کیےجارہےہیں۔وزیراعظم نے کہا بلوچستان کوپاک چین اقتصادی راہداری سےبہت فائدہ ہوگا ۔اس سے صوبے میں خوشحالی کی لہر آئے گی -