کوئٹہ کے لیاقت بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق لیاقت بازار میں فائر بریگیڈ کے آفس کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نیتجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ، واقعے کے بعد بازار میں بھگدڑ مچ گئی - تاجر برادری نے بازار اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند کر دیئے ، مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے ، پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر علاقے میں پہنچی اور شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا ، علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہ آئی ، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، تاہم اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں -