وزیر اعظم نے اقتصادی راہدری منصوبے کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا
وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کیا ہے-اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری، اسفند یار ولی، چودھری شجاعت حسین، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس میں وزیر اعظم سیاسی رہنماؤں کو اس اہم منصوبے سے متعلق اعتماد میں لیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔