امریکی اخبارکادعویٰ:بھارت کی تمام ترپھرتیاں اورپاکستان میں بڑھتی دہشت گردکارروائیوں کےپیچھے پاک چین اقتصادی راہداری کاخوف ہے
بھارت پاک چین اقتصادی راہداری پر حیران بھی ہے اور خوف زدہ بھی ایک امریکی اخبار کے مطابق بھارت سی پیک منصوبے کو براہ راست چیلنج سمجھتا ہے۔ اس کے اسٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادرکو بیس بنانے پر پریشان ہیں۔ بھارت کوگوادر میں چینی کارکنوں کی حفاظت کیلیے پاک فوج کے 2 ہزارجوانوں کی تعیناتی پرتشویش ہے۔ بھارت کویہ فکرکھائے جا رہی ہے کہ چین اپنے منصوبوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے پاک فوج پر زیادہ انحصار کرے گا۔تجزیہ کار یہ بھی کہتے ہیں کہ ایران کی چاہ بہار بندرگاہ میں50 کروڑ ڈالر کی بھارتی سرمایہ کاری گوادر کا جواب ہے
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر چینی بینکوں اور صنعتوں نے کام شروع کر دیا ہے سی پیک کی تیز رفتار تکمیل پر بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں بھارتی تھنک ٹینک سمجھتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف تجارتی روٹ نہیں ہے بلکہ چین اس سے جنگی فوائد بھی حاصل کر سکتا ہے