کل پوری کائنات میں بسنےوالےمسلمان قبلےکی درست سمت کاتعین کریں گے
ہرسال کی طرح اس سال بھی سورج عالم اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے عین اوپرچمکے گا۔ ہفتہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر چمکے گا، جس کے ذریعے قبلے کی درست سمت کا تعین ہو سکے گا۔ قبلہ کا درست رخ جاننے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سائے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرا دیں چھڑی کا سایہ مکہ مکرمہ کی بالکل مخالف سمت میں ہوگا جس سے قبلے کی درست سمت معلوم کی جا سکے گی۔۔۔