بولان میں خانہ بدوشوں کو لیجانے والا ٹرک الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت15 افراد زخمی
بولان کے قریب تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس سے دوخواتین جاں بحق ہوگئیں۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مچھ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک میں خانہ بدوش سوار تھے جبکہ ٹرک ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ جارہا تھا۔ پولیس نے حادثے میں جاں ہونیوالے دو خواتین کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔