شامی فوج نے پالمیرا جانے والی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی فوج نے 2014 ءکے بعد پہلی مرتبہ دمشق سے تاریخی شہر پالمیرا جانے والی شاہراہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اس اہم پیش رفت کے بعد شامی فوج دمشق سے پالمیرا جانے والی مرکزی سڑک کو براہ راست استعمال کر سکتی ہے۔ پالیمرا یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔