لبنان: گرفتاری کی کوشش پراشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔
لبنان میں کے دارلحکومت بیروت کے نواحی علاقے میں پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کی کوشش دوران مشتبہ جنگجو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے النبی عثمان قصبے میں ایک مکان میں دو مشتبہ اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ مکان میں موجود دونوں شدت پسندوں نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی اور پک اپ‘ گاڑی کے ذریعے فرار کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے ان کا محاصرہ کرلیا اورانہیں پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ دونوں مشتبہ اشتہاریوں کا تعلق عرسال کے علاقوں البریدی اور الحجیری سے تھا۔البریدی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ اشتہاری نے پکڑے جانے کے خوف سے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔