کراچی میں رمضان المبارک می سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 13000 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ٹریفک جام کے مسائل سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس حکام نے انتظامات کرلئے۔ مختلف شاہراؤں پر ٹریفک پولیس کے پانچ سو جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ شہری کی سیکیورٹی کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ کوسیکیورٹی پلان سے آگاہ کر دیا ہے، شہر بھر میں چار ہزار دو سو پندرہ مساجد و دیگر مقامات پر تراویح وشبینہ کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ مساجد اور نماز تراویح کے دیگر مقامات کیلئے کراچی میں تیرہ ہزار ایک سو پینتالیس افسران وجوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ پولیس کی پانچ سو چونتیس موبائلیں اسنیپ چیکنگ اور گشت پر مامور رہیں گی۔ شہر میں گشت کیلئےچارسو موٹر سائیکلوں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے۔