پاکستان میں ایک بار پھر ایک ہی دن روزے کی کوششیں ناکام ہو گئیں

مئی 27, 2017 | 14:12

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ملک بھر میں موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،،، یکم رمضان اٹھائیس مئی بروز اتوار کو ہو گا،،دوسری طرف پشاور کی مسجد بن قاسم میں بھی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا،،، کمیٹی کے سربراہ اور مسجد کے امام مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شہادتوں کے بعد پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا،، مفتی شہباز الدین پوپلزئی کے مطابق پشاور سے چاند سے متعلق تیرہ شہادیں موصول ہوئیں، مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد پشاور ، نواحی علاقوں اور صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج پہلا روزہ رکھا گیا، اندرون شہر کے بعض علاقوں، کنٹونمنٹ ایریا اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیساتھ روزہ رکھنے والے افراد اتوار کو پہلا روزہ رکھیں گے۔۔۔

مزیدخبریں