اسرائیلی جیلوں میں زیر حراست فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال ختم کردی۔
اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ۔ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے فلسطینی قیدیوںکے کلب چیف قدورا فاریس نے بتایا کہ بھوک ہڑتا لی فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی حکام کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ان کیلئے جیلوں میں حالات بہتر بنائے جائیں گے ۔ اسرائیلی جیل سروس کی خاتون ترجمان نے فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتا ل ختم ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کااہل خانہ سے مہینہ میںایک بارکی بجائے دو بار ملاقات کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے ۔