افغانستان میں خوفناک کار بم حملے، 18 افراد جاں بحق,متعدد زخمی
افغانستان کے شہر خوست میں رمضان المبارک کے پہلے روز خودکش کار بم حملے میں 18 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے زرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی افغانستان میں صوبائی سیکورٹی فورسز کے ایک قافلے پر خود کش کار بم دھماکہ میں18افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ کسی بھی جماعت کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔حملہ سے قریبی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔