چینی سرحد کے قریب طویل ترین بھارتی پل کھول دیا گیا۔
بھارت نے چینی سرحد کے قریب دریائے برہم پتر پر طویل ترین پل کو آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھولا سادیا پل کی لمبائی 9.1 کلومیٹر ہے۔ پل سے بھارتی ریاستوں آسام اور اروناچل کے درمیان براہ راست رابطہ ہو جائے گا جبکہ بھارت کے انتہائی وزنی ٹینک بھی چینی سرحد تک پہنچائے جا سکیں گے۔