کشمیر میں شہری کو جیپ سے باندھنے والے میجر کو اعزاز دینا شرمناک عمل ہے:میرواعظ عمرفاروق

مقبوضہ کشمیر میں شہری کو جیپ سے باندھنے والے میجر کو بھارتی آرمی چیف کی جانب سے اعزاز دینے پرحریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے بھارت پر کڑی تنقید کی ،، کہتے ہیں کہ یہ اقدام شرمناک ہے، اخلاقی اور جمہوری قوموں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں، بھارت ایسا کر کے ہمارا مقصد ختم نہیں کر سکتا ،میجر کو بھارتی فوج کے سربراہ کی طرف سے اعزاز دیئے جانے کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حریت قیادت نے بھی اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔