افغانستان کا پاکستان کے معاملات میں مداخلت کرنا افسوسناک ہے۔
پاکستان نے فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام سے متعلق افغان سرکاری خبر ایجنسی کا بیان مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں افغان سرکاری ایجنسی کی جانب سے جاری بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام ہماری پارلیمان کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنائی چاہیے۔ پاکستان ایسی ہی پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور اس نے کبھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔