ملک میں کوئی غدار ہے نہ کوئی مخالف۔ سب محب وطن ہیں۔ کچھ لوگ مخصوص ایجنڈے کے تحت الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
رائیونڈ اور ساہیوال ریلوے سٹیشن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی غدار ہے نہ کوئی مخالف۔ سب محب وطن ہیں۔ پچیس جولائی کو الیکشن ہوگا۔ قوم دیکھ رہی ہے جومرضی پراپیگنڈہ کرے اصل فیصلہ قوم کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔ کچھ لوگ مخصوص ایجنڈے کے تحت الزامات لگاتے رہتے ہیں۔
اس سے پہلے خواجہ سعدرفیق نے محکمہ ریلوے کی جانب سے ادھورے منصوبے کا افتتاح کرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی حالت کافی خستہ تھی۔ تعمیراتی کاموں کا وزٹ کر رہے ہیں افتتاح نہیں کر رہے۔ رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر کل تخمینہ پندرہ کروڑ روپے ہے اور اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے