آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی می مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس کا ایک کھرب آٹھ ارب بیس کروڑ روپے کاریکارڈ بجٹ اتفاق رائے سے منظور
آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی نے مالی سال2018-19کا 1کھرب 8ارب 20کروڑ روپے کاریکارڈ بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر کو مالیاتی خودمختاری کے بعد عبوری ایکٹ74میں ترمیم ، واٹر یوزز چارجز پر ہمارا موقف تسلیم کرنا 1سال8ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔وفاقی محصولات میں شیئر کے اضافے سے ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،، وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ 2018-19کا بجٹ ایک تاریخ ساز بجٹ ہے ، عوامی ضروریات اور مساویانہ بنیادوں پر ترقیاتی منصوبہ جات شروع کیے گئے ہیں ،راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری کا عملی ثبوت دیا ہے،