فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوگیا, خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا انضمام کا بل دوتہائی اکثریت سے منظور
فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوگیا۔فاٹا انضام بل خیبرپختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظورکرلیا گیا۔بل کی حمایت میں بانوے اورمخالفت میں سات ووٹ آئے, وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد ملاکنڈ میں شریعہ عدل ریگولیشن چھیڑا جائے گانہ کسی سے ٹیکس لیا جائے گا،،انہوں نے فاٹا میں رواں سال اکتوبرمیں بلدیاتی جبکہ اگلے سال عام انتخابات کی نوید بھی سنادی, خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی زیرانتظام علاقہ ملاکنڈ ڈیوژن میں شریعہ نظام کوپرانی شکل میں لانے،دس سال کے لئے ٹیکس چھوٹ جبکہ سوارب روپے پیکج دینے سے متعلق قرارداد بھی منظورکرلی گئی۔اجلاس میں اقلیتی رکن بلدیوکمار نے بھی ڈھائی سال بعد حلف اٹھالیا