وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جدہ میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات, قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ
وزیر داخلہ احسن اقبال نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس میں کمی اور غیر قانونی تارکین وطن کی جلد از جلد واپسی کے اقدامات کے معاملے پر بات چیت کی،، سعودی وزیر داخلہ نے ان معاملات پر غور کرنے کا وعدہ کیا،، اس کے علاوہ اس ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے پر معاہدہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،، معاہدے کے تحت سعودی عدالتوں سے سزا پانے والے پاکستانی قیدی پاکستان کی جیلوں میں اپنی باقی سزا پوری کرسکیں گے