وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات، مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط
چین کے نائب صدر وانگ کشان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔چینی نائب صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کو اعلی ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان اور چین نے معاشی، تیکنیکی امور اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے۔چین کے نائب صدر گندھارا کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں گندھارا کی قدیم تہذیب کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔