علیم خان کے خلاف آف شورکمپنیز اورزائد اثاثہ جات پرسماعت آج ہوگی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف آف شورکمپنیز اورزائد اثاثہ جات پر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف پہلی بار کیس کی سماعت ہوگی۔ علیم خان آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔