نیب ٹیم نواز شریف سے تحقیقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی
لاہور:قومی احتساب بیورو( نیب )کی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سےسرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال سے متعلق کیس کی تحقیقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی چار رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی اورڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل ہیں۔ نیب اسلام آباد کی ٹیم احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے تفتیش کیلئے پہنچی ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے تفتیش کی اجازت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے دی ہے