انگلینڈ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے ہرادیا
ورلڈکپ 2019سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزپہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔لیڈز کے اوول گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 160رنز بنائے۔محمد نبی کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز انگلش بولرز کے سامنے ٹک کر کھڑا نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔ محمد نبی 44رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نور علی زدران نے 30رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلش بلے بازوں نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف با آسانی 18ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔جیسن رائے نے 46گیندوں پر 89رنز جب کہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو روٹ نے بھی 29 رنز سکور کیے۔