وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے متفق ہونے کا خیرمقدم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مسلسل اپیل کر رہا ہے کہ مودی کے ہندو بالادستی کے نظریے اسلام مخالف پروپیگنڈے اور تشدد اور علاقائی عدم استحکام پھیلانے کی مذمت کی جائے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام پر اتفاق اور اسلامی تعاون تنظیم کے آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے ایسے واقعات کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں