بھارت میں پھنسے ہوئے مزید 176 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

بھارت میں کرونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث پھنسے ہوئے مزید ایک سو 76 پاکستانی آج (بدھ) واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچیں گے۔ یہ پاکستانی مختلف بھارتی ریاستوں میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد لاک ڈائون کے باعث وہاں پھنس گئے تھے جن میں چھتیس گڑھ گجرات مدحیہ پردیش مہاشٹرا پنجاب راجستھان اتر پردیش اتُر اکھنڈ اور دلی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔بیس مارچ کے بعد سے اب تک بھارت سے چار سو سے زائد پاکستانی پہلے ہی اٹاری واہگہ بارڈ کے راستے واپس وطن پہنچ چکے ہیں