کورونا وائرس:پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 افراد جاں بحق ،تعداد 59 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد59 ہزار151ہو گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار446 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پنجاب میں21 ہزار118 سندھ میں 23ہزار507 خیبرپختونخوا میں8 ہزار259 بلوچستان میں تین ہزار536 اسلام آباد میں ایک ہزار879 گلگت بلتستان میں چھ سو38 اور آزاد کشمیر میں214مریض ہیں۔ اب تک 19 ہزار142مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔