تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ کی چھوٹ

اہور:وزیراعظم عمران خان کےامدادی ییکچ برائے سمال بزنس کے تحت تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ کی چھوٹ دے دی گئی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے لیے امدادی ییکچ برائے سمال بزنس کا اعلان کر رکھا ہے جس کے تحت تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ کی چھوٹ دے دی گئی ہے اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کا ایک لاکھ تک کا بجلی بل وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل ہر ماہ مرحلہ وار ادا کیا جائے گا اور مرحلہ وار اکتوبر تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔ دوسری جانب بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے پر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور تاجر برادری نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔