خانیوال میں تیز رفتار ٹرک الٹ گیا،1شخص جاں بحق

خانیوال:پل اسطبل کے قریب تیز رفتار الٹ گیا۔حادثہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق خانیوال میں پل اسطبل کے قریب تیز رفتار ٹرک الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ابراہیم رحیم یار خان کے نام سے ہوئی ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔