سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے عسیر میں فائرنگ،6 ہلاک،3زخمی

سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے عسیر کی الامواہ نامی کمشنری میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغا ز کر دیا ہے۔ عسیر ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ زید محمد الدباش نے کہا ہے کہ ’واقعہ منگل کی صبح پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں‘۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’جاں بحق ہونے والوں کو قریبی ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی طبی نگرانی میں ہیں‘۔ واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم زخمیوں سے ابتدائی تفتیش ہوئی ہے۔ ان کی صحت میں بہتری کا انتظار ہے‘۔ ’فائرنگ کے عوامل اور تفتیش مکمل ہوتے ہی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا‘۔