پاکستان کو بھارت سے جعلی فلیگ آپریشن کے خطرات لاحق ہیں:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے جعلی فلیگ آپریشن کے خطرات لاحق ہیں، مودی حکومت کی پالیسیاں ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی متکبرانہ پالیسیوں نے خطے کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے،مودی حکومت کی پالیسیاں ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ ہیں،پاکستان کو بھارت سے جعلی فلیگ آپریشن کے خطرات بھی لاحق ہیں،نازی ازم کی طرز پر بھارت توسیع پسندانہ پالیسیوں پر کاربند ہے،بھارت سٹیزن شپ ایکٹ سے بنگلہ دیش، سرحدی تنازعات سے چین اور نیپال سے الجھ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتوا کے نظریے پر کاربند مودی حکومت خطے اور ہمسایوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے،مقبوضہ کشمیر کی بھارت میں غیر قانونی شمولیت چوتھی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے،ہمیشہ کہا مودی حکومت بھارتی اقلیتوں کے لیے خطر ہ ہے۔