پٹرول کی قیمت میں5سے10روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں مزید 5 سے 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت میں مزید 5 سے 10روپے تک کمی کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مئی کے ماہ کے لیے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔