اقوام متحدہ نے کرونا متاثرین ممالک کی امداد کے لئے اجلاس طلب کرلیا۔

اقوام متحدہ نے کوروناوائرس سے بری طرح متاثرہ ترقی پذیر ممالک کی مالی امداد پر غور کیلئے بارہ سے زائد عالمی رہنمائوں کا آن لائن اجلاس طلب کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے آن لائن بریفنگ کے دوران بتایا کہ متعدد ترقی پذیر ممالک کے پاس اس وباء سے نمٹنے کیلئے وافر فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گروپ 20اورپیرس کلب کی جانب سے غریب ملکوں سے قرضوں کی واپسی موخر کرنے کی پیشکش ایک اچھا آغاز ہے تاہم اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔